کورونا: متحدہ عرب امارات کا اپنے ورکز کو میڈیکل سمیت معاشی ریلیف بھی دیا جا رہا ہے

 مئی 14 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے ورکز کو کورونا جیسے حالات میں میڈیکل سہولیات سمیت دیگر آسانیوں سے نوازا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی نے ایک ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے زریعے متحدہ عرب امارات کے رہائشی قومی نس بندی پروگرام کے تحت ضروری مقاصد کے لئے اپنا گھر چھوڑنے کی درخواست دے سکتے ہیں

میڈیکل اور دیگر اہم شعبوں میں کام کرنے والوں کو اپنا گھر چھوڑنے کی اجازت ہو گی اور انہیں درخواست پیش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے- تاہم تصدیق کے لئے انہیں شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویز ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

یہ قومی نس بندی کا پروگرام 3 روزہ ہو گا جو  29 مارچ تک جاری رہے گا جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے جبکہ اس دوران عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی

اس کے علاوہ دبئی احکام نے کورونا وائرس کے ہھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے اپنے ورکرز میں احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کر دیا ہے- اس سلسلے میں ورکرز کی ورکر پلیسز پر جا کر کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا جاتا ہے- اس قرنطینہ کئے جانے میں خاص قسم کی اعلی سطحی دیکھ بھال کا اہتمام کیا جا رہا ہے

اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کام کرنے والے  ورکرز کورونا وائرس سے متاثر نا ہوں- اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ورکرز کو ماان سکیم کے تحت مفت کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے- ورکرز میں کھانا رمضان المبارک کے دنوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ اسی ہفتے اس کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزید برآں یہ کہ ماان کی جانب سے 6 ہزار سے زائد کمبل اور ٹیشو بھی تقسیم کئے جائیں گے- یہ کھانا ورکرز کے آفسز یا کام کرنے والی جگہ پر ان کے افسو کو حفاظتی سامان کے ساتھ پہنچایا جائے گا تا کہ اس کھانے کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کا لحاظ بھی رکھا جا سکے

فلاحی تنظیم ماان نے ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے تعاون سے ان ورکرز کے لئے بھی کھانے کے ہیکجز کا اہتمام کیا ہے جو آئیسولیشن میں ہیں- اس میں کھانے کے سامان کے علاوہ تولیہ اور دیگر استعمال کی چیزیں ہیں جن سے کورونا وائرس کے بچاؤ میں مدد ملتی ہے

ماان کا یہ پروگرام اکٹھے ہم اچھے ہیں اپنی نوعیت کا پہلا ویلفئیر پروگرام ہے جس میں سماجی فاصلے کے چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے

متحدہ عرب امارات کی مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فری کھانا باکسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے

یکم مئی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبر ڈے بھرپور انداز سے منایا گیا- ورکرز کسی بھی قوم کی ترقی کے معمار ہوتے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ورکرز کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Pakis Daily

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *