پی ٹی آئی دور حکومت میں قرضے بلند ترین سطح پر

 مئی 14 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت نے پچھلی حکومتوں سے بھی زیادہ قرضے لے لئے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لئے گئے قرضے ملکی بلند ترین سطِ پر پہنچ گئے جبکہ سادگی کے دعوے دھڑام سے گڑ گئے

سرکاری دستاویزات کے مطابق صرف پچھلے پونے دو سال میں لئے گئے قرضوں میں 12 ہزار 941 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے- ان قرضوں کے بعد ملکی و غیر ملکی قرضہ 42 ہزار 820 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے

زرائع کے مطابق ن لیگ کے ہانچ سالہ دور حکومت میں 15 ہزار 561 ارب روپے کے قرضے لئے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں 8 ہزار 200 ارب روپے قرضوں کا اضافہ ہوا تھا

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے صرف پونے دو سال میں 12 ہزار 941 ارپ روپے کے قرضے لئے ہیں جو کہ ملکی تاریخ کی کسی بھی سیاسی پارٹی کے دور حکومت میں لئے گئے قرضوں کی بلند ترین سطح ہے

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے وقتا فوقتا سادگی اور کرپشن سے پاک پاکستان کے دعوے سامنے آتے رہتے ہیں جبکہ ماہرین نے ملکی تاریخ کی بلند سطحی قرضوں کے باوجود ڈیویلپمنٹ کام نا ہونے پر سوال اٹھا دئیے ہیں

یاد رہے کہ اوپر دی گئی معلومات سرکاری دستاویزات کے مطابق ہیں

مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی کی ایمانداری اور کرپشن سے پاک پاکستان مہم پر سوالات اٹھا دئیے ہیں- کہا کہ ان لوگوں کو کام بس گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرنا ہے جبکہ اپنی حالت یہ ہے کہ بلند سطحی قرضوں کے باوجود کوئی قابل ذکر کام نا کر پائے ہیں- جب سے حکومت میں آئے ہیں پیسے اکٹھے کر رہے ہیں

میاں شہباز شریف قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ ملک تیلی تھون پر نہیں چلتے کچھ کر کے دکھانا پڑتا ہے

Pakis Daily

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *